ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر گز شتہ روز پہلی مرتبہ اپنے جڑواں بچوں کی تصویر منظر عام پر لائے۔تصویر منظر عام پر آتے ہی مشہور اداکارہ کاجل نے کرن جوہر کے بچوں کی تصاویر لائیک کی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان سرد جنگی چل رہی تھی، دونوں کی دوستی ختم ہو گئی تھی اور کاجل نے کرن جوہر کے ساتھ کام کر نے سےبھی منع کر دیا تھا۔ لیکن اب کرن جوہر کے انسٹا گرام کی پرو فائل پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کرن جوہر کاجل کو انسٹاگرام پر نہ صرف فالوکر رہے ہیں بلکہ کاجل ان کی تصاویر بھی لائیک کر رہی ہیں۔
اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں کی درمیان کی سرد جنگی اب ختم ہونے کو ہے ۔