عوامی تحریک کے جلسہ میں ”گلو بٹ “ پہنچ گیا مگر پھر وہ ہو گیا جو کسی کے وہم و گمان میں نہ تھا

12:30 PM, 8 Aug, 2017

لاہور : عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کی لاہور آمد کے بعد ناصر باغ میں جلسہ عام سے خطاب سے پہلے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں ۔ جہاں پنجاب حکومت نے سکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے وہیں عوامی تحریک کے اپنے رضا کار بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ مگر سکیورٹی اہلکاروں کو  آج اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب "گلو بٹ " کے ہم شکل نے  پنڈال میں جانے کی کوشش کی ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق مشہور زمانہ گلو بٹ کے ہم شکل نے ناصر باغ گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو سکیورٹی اہلکار اسے  اصلی گلو بٹ سمجھ بیٹھا ۔ سکیورٹی اہلکار نے گلو بٹ کو پنڈال میں جانے کی اجازت نہیں دی ۔گلو بٹ کے ہم شکل نے ہزار بار بتایا کہ وہ اصلی نہیں ہے مگر سکیورٹی اہلکار نہ مانا جس کے بعد مبینہ گلو بٹ کو واپس جانا پڑ ا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں. 

مزیدخبریں