ممبئی: ویسے تو بھارتی فلم انڈسٹری کو پیسوں کے لحاظ سے بڑی صنعت کا درجہ حاصل ہے ۔لیکن اس کی خاص بات بڑے بڑے فلمی اور غیر فلمی معاہدے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار ہرتیک روشن بھارت کی بڑی ہیلتھ اور فٹنس کمپنی" کیور ۔فٹ" کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے ہیں ۔ بھارتی اداکار نے کمپنی سے 100کروڑ روپےکا معاہدہ بھی کر لیا ہے ۔
ہریتک روشن نے بھی بھارتی فلم انڈ سٹری کےسب سے بڑےمعاہدے کی توثیق کر دی ہے،معاہدہ کے تحت وہ نہ صرف خاص لوگوں کو ورزش کے طریقے بتائیں گےبلکہ ان طریقوں کی پروموشن بھی کریں گے۔ معاہدہ کی مدت پانچ سال ر کھی گئی ہے ۔
ہرتیک روشن ایچ آر ایکس کے نام سے پروگرام شروع کریں گےجس میں لو گوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے بتائیں جائیں گے۔ اداکار نے کہا کہ اس "ورزشی پلان" کا مقصدلوگوں کو تیز، بہتر اور صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے سیکھانا ہے۔
جبکہ کمپنی "کیور۔فٹ " کے کو فاؤنڈر موکیش بنسال نے کہا کہ ہرتیک روشن ایک صحت مند طرز زندگی کا فلسفہ لوگوں کو سکھائیں گے کہ کیسے زندگی کو بہترین انداز میں گزاراجا سکتا ہے۔