ریاض : نائب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے عمومی زمرے میں آنے والے کارکنان کو روزگار دینے کے سلسلے میں جلد سعودی معاہدے کی منظوری دے دی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی کابینہ نے سعودی عربین جنرل انویسٹمینٹ اتھارٹی کو انجینئرنگ اور کنسلٹنسی خدمات فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مملکت میں سو فیصد مالکانہ حقوق کے ساتھ سرمایہ کاری کے اجازت نامے جاری کرنے کی ہدایت دیدی۔ کابینہ نے اس حوالے سے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں