ممبئی:ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم" گل مکئی" آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔ ملالہ یوسف زئی نہ صرف کم عمر پاکستانی سر گرم رکن بلکہ نوبل پرائز بھی جیت چکی ہیں۔
بھارتی معروف پروڈیوسر آنند کمار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ فلم کی شوٹنگ کا کام 50فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔تاہم کشمیرمیں کشیدگی کے باعث فلم کو ملتوی کر دیا گیا ۔
لیکن اب پھر فلم کو مکمل کر نے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا ملالہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگی اور انتہائی کشیدہ سین ریکارڈ ہو چکےہیں اب وہ ملالہ کے ساتھ کشمیر میں دوبارہ شوٹنگ کریں گے۔
تاہم آنندکمار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم کو منظر عام پر لانے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس فلم میں ملالہ کی زندگی کے ہر رنگ کی عکاسی کی جائے گی کہ کیسے باہمت لڑکی نےتمام مشکلات کا سامنا کیا اور بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں لڑکیوں کے تعلیمی نظام کے حق میں آواز بھی اٹھائی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں