برطانیہ کی 10 بڑی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تنخواہ کروڑوں روپے

09:52 AM, 8 Aug, 2017

لندن: امریکہ کے بعد برطانیہ میں یونیورسٹی تعلیم انتہائی مہنگی ترین ہے تاہم ان یونیورسٹیز کو چلانے والے وائس چانسلرز کی تنخواہ بھی پُرکشش ہے۔ ٹائمز آف ہائر ایجوکیشن نے وائس چانسلرز کی تنخواہوں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف باتھ کی وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 51 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے جو کہ پاکستانی 6 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ اس تنخواہ میں وائس چانسلرز کی مراعات اور دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف باتھ کی وائس چانسلر کی تنخواہ برطانیہ کی دیگر تمام یونیورسٹیز سے زیادہ مقرر ہے۔اس کے بعد لندن بزنس سکول کے وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز، امپیریل کالج لندن کے وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے وائس چانسلر سر ڈیوڈ ایسٹ ووڈ کی تنخواہ 4 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈز، یونیورسٹی آف ایگزیٹر کے وائس چانسلر سر سٹیو سمتھ کی تنخواہ بھی 4 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

یونیورسٹی آف شیفلڈ کے وائس چانسلر سر کیتھ برنٹ کی تنخواہ 4 لاکھ 22 ہزار پاؤنڈز، کنگز کالج لندن کے وائس چانسلر ایڈورڈ بائیرائن کی تنخواہ 4 لاکھ 19 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔ لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کے وائس چانسلر کی تنخواہ 4 لاکھ 13 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

برکبیک یونیورسٹی آف لندن کے وائس چانسلر ڈیوڈ لچمن کی تنخواہ 3 لاکھ 92 ہزار پاؤنڈز ہے جبکہ یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے وائس چانسلر کی تنخواہ 3 لاکھ 81 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تنخواہ 3 لاکھ 45 ہزار پاؤنڈز، آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تنخواہ 3 لاکھ 59 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے وائس چانسلر کی تنخواہ 2 لاکھ 51 ہزار پاؤنڈز مقرر ہے۔

برطانیہ کی تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تنخواہوں کا موازنہ کیا جائے تو وائس چانسلر کی تنخواہ میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ سے زیادہ اضافہ 19.6 فیصد ہوا ہے جبکہ کم سے کم یہ اضافہ 18.7 فیصد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں