لندن : انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں محمدعامرنےدھوم مچادی ہے،پاکستانی باؤلر نےایسکس کی طرف سےکھیلتےہوئےیارکشائرکےخلاف میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔
ایک اورشانداراسپیل،ایک اوریادگارپرفارمنس،محمدعامر نے یارک شائر کی ساری بیٹنگ لائن کواڑادیا۔محمد عامر نے یارک شائر کے خلاف شاندار پرفارمنس دے کر سب کو حیران کر دیا ۔
محمد عامر کی بہترین پر فارمنس کے بعد ایسکس کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔میچ کے دوران حریف بیٹسمین عامرکی طوفانی باؤلنگ کےسامنے بے بس دکھائی دیے۔
واضح رہے عامرنےپہلی اننگزمیں بھی پانچ وکٹیں اڑائیں اور دووسری اننگزمیں بھی پانچ شکارکیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں