پٹرول پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی سمری یا تجویز نہیں آئی: مصدق ملک

10:50 PM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پٹرول پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی سمری یا تجویزنہیں آئی۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے  نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پٹرول پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی سمری یا تجویزنہیں آئی ہے۔
 
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے ایک لاکھ ٹن تیل منگوایا تھا، روس سے آنے والے کارگو سے ایک ارب کا فائدہ ہوا، امریکا کا حکومت پر اس حوالے سے کوئی پریشر نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے، حکومت ڈالر میں پٹرول خریدتی ہے، مشرق وسطیٰ میں غیریقینی صورتحال کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔


مصدق ملک نے کہا کہ حکومت ملکی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدم اعتماد لائیں اور آکر حکومت لے لیں، جب تک ہمیں موقع ملے گا ہم کام کرتے رہیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی کے پاس غربت کم کرنے کا زیادہ بہتر حل ہے تو وہ آکر حل کر دیں۔

مزیدخبریں