امن و امان کی مخدوش صورتحال ، مصطفیٰ کمال کا کراچی کو 3 ماہ کیلئے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

07:37 PM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر شہر قائدد کو 3 ماہ کے لیے پاک فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے صوبائی حکومت پر سخت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، حکومت سندھ اور پولیس نے کراچی کو ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 3ماہ میں اسٹریٹ کرائمز میں جاں بحق افراد کی تعداد60 تک پہنچ چکی ہے، متعصب حکومت اور نااہل پولیس نے ڈاکوؤں اور قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے سوال اٹھایا کہ وزیرداخلہ سندھ بتائیں کس نے پولیس کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں؟ سندھ پولیس ایکشن کیوں نہیں لے رہی؟مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، میٹرول میں دو شہریوں کا قتل اور لُوٹ مار ظلم ہے، شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو 3 ماہ کے لیے فوج کے حوالے کیا جائے۔

مزیدخبریں