اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا، پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے الیکشنز روکنے کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آرڈر جاری کیا۔عدالت نے کل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن رکوانے کی استدعا مسترد کردی۔