مری:عیدالفطرپر مری میں جی پی او چوک کے ارد گرد نوپارکنگ اوربڑی گاڑیوں کے اوقات کار مقرر کردیے گئے۔عید الفطر پر مری کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی کے مطابق کشمیر جانے والی ٹریفک ایکسپریس وے استعمال کرے گی اور فوکل پرسنز سیاحوں کی رہنمائی کیلئے 24 گھنٹے موجود ہوں گے۔
کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں موسم کی اپ ڈیٹ انتظامیہ کے آفیشل اکائونٹس سے لی جاسکتی ہے، مری میں سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کی سہولت اولین ترجیح ہوگی جس کیلئے 17 میل،لوئرٹوپہ،جھیکا گلی،کلڈنہ،کشمیر چوک اورجی پی اوچوک پرسہولت مراکزفعال کردیے گئے ہیں۔
کمشنرراولپنڈی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مری میں راشن سٹاک اورپیٹرول کے سٹاک کو ڈبل کیا جائے، ٹی ایچ کیوہسپتال مری میں ادویات اورلیب ٹیسٹ کی سہولت یقینی بنائی جائے جب کہ ہوٹلز میں سیاحوں سے زائد چارجز وصول کرنے پرقانون حرکت میں آئیگا۔