سندھ میں عیدالفطر کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان

سندھ میں عیدالفطر کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان

کراچی:  سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

 سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہے۔

دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہو گا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہو گا، انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔

مصنف کے بارے میں