پی ٹی آئی کیجانب سے چیئرمین  اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 پی ٹی آئی کیجانب سے چیئرمین  اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےچیئرمین  اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کے لیے آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست پر سینیٹر زرقا، سیف اللّٰہ نیازی، سیف اللّٰہ ابڑو، فلک ناز چترالی، فوزیہ ارشد اور ہمایوں مہمند نے دستخط کیے۔

درخواست مین موقف اپنا یا گیا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے۔  سینیٹ کے قیام کا مقصد تمام صوبوں کو برابر نمائندگی کو یقینی بنانا ہے، خیبر پختونخوا کو اس کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف آئینی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، خیبر پختونخوا سینیٹ نشستوں کے الیکشن کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے ہی رجوع کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں