پی ٹی آئی کا چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا اور چیئرمین سینیٹ کے انتخابات چیلنج کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی سیاسی و کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کور کمیٹی  کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے۔خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب غیرقانونی ہے۔خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے۔


ذرائع کور کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے۔

چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے،سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں زمہ داروں کیخلاف آئینی شکنی کی کاروائی ہونی چاہیے،جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا،آئینی اسکیم کو پامال کیاگیا۔