کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق، ایک کروڑ 26 لاکھ لوٹ لیے گئے

11:35 AM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : عید سے پہلے کراچی میں لوٹ مار کےواقعات میں تیزی آ گئی ہے۔کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرآج بھی   2افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ملزمان  فائرنگ کےبعد ایک کروڑ 26لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

جاں بحق دونوں افرادپولٹری کمپنی کے ملازم ہیں جو گاڑی میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے لیکر بینک جارہے تھے۔ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے  میٹرووِل میں پیش آیا۔کراچی میں 4ماہ میں  ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی۔صرف رمضان المبارک میں ڈکیتی مزاحمت پر 18افراد کی جان لے لی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔مرادعلی شاہ  نے کہا کہ ڈکیتی کے وقت علاقے کی پولیس کہاں تھی؟ایسے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

مزیدخبریں