ٹوبہ:ٹریکٹر ٹرالی اورسکول وین میں تصادم، 5بچے جاں بحق، ڈرائیور سمیت 11 افراد زخمی

11:14 AM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پیرمحل شورکوٹ روڈ پر  تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اورسکول وین میں تصادم کے بعد 5بچے جاں بحق، ڈرائیور سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

  ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پیرمحل شورکوٹ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی  نے سکول وین کو ٹکر   ماردی۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کےبعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5 سالہ معاذ،14سالہ حسینہ پرویز،8سالہ احمد،22 سالہ حسنہ شاہد،4سالہ محمد سعید شامل ہیں جبکہ 10سالہ فیضان،ایان،18سالہ ہادیہ اور ڈرائیور عدنان کو مخدوش حالت میں ٹی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والا احمد پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔

5 زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔


حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی   گاؤں چوہڑ والا ے ہے۔ 

مزیدخبریں