چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، کل نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیم کا اعلان کرینگے: محسن نقوی

10:00 AM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کرکٹ بوڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرانی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیمیں یہاں کھیلنے کے لیے آئیں گی۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے پڑوسی ملک کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات قبل از وقت ہے، قومی ٹیم کو اس سال بہت سارے ایونٹس میں شرکت کرنی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ سال قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بہت مصروف ہے، قومی ٹیم کے کوچز 15 اپریل تک فائنل ہوجائیں گے۔   عثمان قومی ٹیم کیلئے بالکل اہل ہے، سلیکشن کمیٹی نام فائنل کرے گی۔کل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں