لاہور: معروف کلاسیکل گلوکار اسد امانت علی خان کی آج 17 ویں برسی منائی جا رہی ہے ۔
پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے اسد امانت علی خان 1955میں پیدا ہوئے وہ مشہور گلوکار استاد امانت علی خان کے بیٹے تھے۔برصغیر کے متعدد نامورگلوکار ان کے پٹیالہ گھرانے کے شاگرد تھے۔
70ء کی دہائی میں اسد امانت علی خان نے متعدد فلموں کے لیے گیت گائے۔ان کے مشہور نغموں میں ”کل چودھویں کی رات تھی، آنکھیں غزل ہیں، آپکی آواز وہ جادو سا جگاتی ہوئی آواز ، گھر واپس جب آؤ گے تم اور ”عمراں لنگیاں پبھان پار“ شامل ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز ان کے پرستاروں میں شامل رہے۔
انھیں گائیکی کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر 2007 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کیا گیا۔
اسد امانت علی خان 2007میں آج کے روز لندن میں انتقال کرگئے۔