صدر نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا، نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے

08:21 AM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔پنجاب،سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد سے نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔

نئے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی کل ہی ہوگا۔حکومتی اتحاد کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

عددی اعتبار سے یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ وہ آسانی سے  بڑے ایوان کےسب سے بڑے  آئینی عہدے پر براجمان ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں