سعودی عرب، یواے ای اور خلیجی ریاستوں میں عوام سے آج عید کا چاند دیکھنے کی اپیل

08:07 AM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی :سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عوام سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ خلیجی ریاستوں اور پاکستان میں عید ایک ہی دن بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ 

سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج  مغرب کے وقت سے عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر مقامی عدالتوں کو مطلع کریں۔

سعودی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریعت کے مطابق چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھا جائے یا دوربین بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ شہادتیں جمع ہونے کی صورت میں ہی عید ہونے کا اعلان کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ کو ہوا تھا اور ممکنہ طور پر یہ قمری مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا اس طرح عید بدھ کے روز ہونے کا قوی امکان ہے۔خلیجی ریاستوں میں بھی عید کا چاند آج  تلاش کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل بعد نماز مغرب ہوگا۔ پاکستان میں منگل کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ 

مزیدخبریں