اسلام آباد: پاکستان میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار21ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جنوری 2024 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح 132.43فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال دسمبر میں 132.39تھی۔
نجی شعبے کے لیے قرض کی آسان دستیابی کی بدولت صنعتی شعبوں اور مجموعی معاشی ترقی میں مثبت اشارے ملے ہیں۔ حکومت کے بر وقت اقدامات کی وجہ سے صنعتوں میں زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں اس سال بمپر فصلیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں میں زراعت‘پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل اور دیگراہم شعبے شامل ہیں۔