لاہور : شاہدرہ ٹاون میں پولیس نے فوری انصاف کیا ہے۔ 24 گھنٹے قبل باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے سرگرم ٹوپی گینگ کے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا ۔ انیقہ والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی کہ ڈاکوؤں نے دودھ کی دکان پر ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے والد کے سامنے بیٹی کے قتل کا نوٹس بھی لیا تھا ۔ٹوپی گینگ نے چند روز قبل فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کیا تھا ۔ پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرکے سرکاری رائفل بھی لے کر فرار ہوگئے تھے
پولیس کے مطابق ٹوپی گینگ نے گزشتہ چند روز میں دوران ڈکیتی پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا ۔ ٹوپی گینگ نے چند روز میں شاہدرہ ٹاون ، شاہدرہ اور گردونواح میں درجنوں وارداتیں کی ہیں۔