ڈیٹا چوری کرکے غیرملکی شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار

07:05 AM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے غیر ملکی شہریوں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر کے انکا ڈیٹا چوری کر کے رقم ہتھیانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کیکٹس کال سینٹر کے ذریعے میڈیکیئر انشورنس آن لان سروس پرووائیڈر کے نام پر امریکی شہریوں خاص طور پر اولڈ ایج امریکی شہریوں سے فراڈ کر کے انکی ذاتی معلومات چراتے تھے اور اسکے ذریعے مالی فائدے اٹھاتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع گھر میں چھاپہ مارا گیا جہاں کیکٹس کال سینٹر کے ملازمین غیر ملکیوں کو میڈیئیر سروسز کے نام پر انکی ذاتی معلومات حاصل کر رہے تھے۔ ملزمان الیکڑانک فراڈ ،دھوکا دہی اور صارفین کی ذاتی معلومات کا استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کر کے ملک کا امیج خراب کر رہے تھے۔

کال سینٹر کے ملازمین میڈیکل سروسز کے نام پر صارفین سے انکا پہلا اور آخری نام،تاریخ پیدائش، ایڈریس،مریض کے ڈاکٹر کی معلومات اور میڈیکئر آئی ڈی جیسی ذاتی معلومات حاصل کر رہے تھے۔کارروائی کے دوران چار ملزمان محمد یاسر خان،حمزہ خان، اسعدالدین اور محمد سلطان محمود کو گرفتار کیا گیا۔

ارروائی کے دوران کال سینٹر سے جو ڈیجیٹل اور الیکٹرانک گیجٹس استعمال ہو رہے تھے تحویل میں لے کر سیز کر دیا گیا ہے۔ابتدائی ٹیکنیکل رپورٹ میں مذکورہ گیجٹس سے غیر ملکیوں کی ذاتی معلومات ، میڈیکئر انشورنس کارڈ کی تفصیلات اور غیر ملکیوں کے میڈیکل نسخوں کی تفصیلات ملی ہیں۔ملزمان غیر قانونی طور پر مختلف لوکل اور انٹرنیشنل بینکنگ اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کر کے مالی فوائد حاصل کر رہے تھے۔

مزیدخبریں