حزب اللہ نے اسرائیل کا جدید ڈرون مار گرایا، مالیت ساڑھے 23 ارب پاکستانی روپے تھی

06:51 AM, 8 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹریپولی:  لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کا جدید ترین ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔85؍ ملین ڈالرز (ساڑھے 23 ارب پاکستانی روپے) مالیت کا یہ ڈرون مختلف سینسرز اور پے لوڈز سے لیس تھا ۔

ڈرون میں الیکٹرو آپٹیکل/انفراریڈ (EO/IR) کیمرے،  سنتھٹک اپرچر ریڈار (SAR)، میری ٹائم پیٹرول ریڈار، سگنلز انٹیلی جنس (SIGINT) سسٹم، اور الیکٹرانک وارفیئر (EW) کی صلاحیتیں تھیں۔ 

 یہ ڈرون مسلسل36 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کا جاسوس ڈرون طیارہ لبنان میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے اتوار کو اسرائیل کا ہرمز 900؍ ڈرون مار گرانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

مزیدخبریں