اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا6رکنی بینچ سے متعلق تفصیلی نوٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا.
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تفصیلی نوٹ انگریزی اور اردو ترجمہ کیساتھ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا،لیکن شائع ہونے کے کچھ دیربعد ویب سائٹ سے ہٹا دیاگیا۔
یاد رہے اس سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخودنوٹس4/2022بارے نوٹ جاری کیا تھا۔
نوٹ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار عشرت علی نے 4 اپریل کو لارجر بینچ تشکیل کے روسٹر پر دستخط کیے حالانکہ عشرت علی کو 3اپریل 2023کونوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت نے واپس بلایا،عشرت علی نے وفاقی حکومت کے حکم کی تعمیل سے انکار کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹ میں لکھا میرے فیصلے پر 6رکنی بینچ کے تشکیل کی آئین و قانون میں اجازت نہیں تھی۔
6رکنی بینچ کے 4 اپریل کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ،3رکنی بینچ کے فیصلے پر 6رکنی بینچ کی تشکیل غلط تھی ، لارجر بینچ کو 4 اپریل کا آرڈر جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔