لاہور :معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ میں کئی سوالات سامنے آئے ہیں۔
عطا تارڑ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ کو بنچ سے الگ رکھا گیا۔ان کے اختلافی نوٹ کا 184 تھری کا نکتہ بہت اہم ہے۔چاہیے تو یہ تھا کہ فل کورٹ اجلاس بلا کر آپس میں اتحاد کا پیغام دیا جاتا، مگرتقسیم اتنی ہوچکی ہے کہ فل کورٹ میٹنگ تک نہ بلائی جاسکی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا قوم اب تک چار تین اور تین دو کی بحث سے نہیں نکلی۔