عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے اسلام آباد میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق 12 اپریل کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست پر وزارت داخلہ، قانون و انصاف، آئی جی و دیگر سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ سیکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔