انتخابات: پنجاب پولیس کی سیکیورٹی فراہمی کیلئے ورکنگ مکمل

01:27 PM, 8 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے احکامات پر پنجاب پولیس نے انتخابات کے لئے سیکیورٹی فراہمی کے لئے ورکنگ مکمل کرلی۔ حکام کے مطاق موجودہ وسائل میں ایک لاکھ کے قریب سیکیورٹی اہلکار فراہم کئے جاسکتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس الیکشن کمیشن کے فارمولے کے تحت سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکے گی۔ الیکشن کمیشن نے 53 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز میں سے 30 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر 11، کم حساس پر 8 اور پرامن پولنگ سٹیشنز پر 5 جوانوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن فارمولے کے تحت 4 لاکھ کے قریب نفری بنتی ہے، موجودہ وسائل میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک لاکھ کے قریب سیکیورٹی اہلکار انتخابات کے لئے فراہم کئے جاسکتے ہیں۔

وفاق اور دیگر صوبوں سے الیکشن کمیشن کے فارمولے کے تحت نفری فراہم کی جائے گی۔ 10 اپریل تک پولیس موجودہ وسائل میں سیکیورٹی پلان فراہم کر دے گی۔

مزیدخبریں