عوام کیلئے بری خبر، سوئی ناردرن گیس ٹیرف میں 8 سے 112 فیصد تک اضافہ کردیا گیا

عوام کیلئے بری خبر، سوئی ناردرن گیس ٹیرف میں 8 سے 112 فیصد تک اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد :سوئی ناردرن گیس  ٹیرف میں 8 سے 112 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذ کیا گیا ہے ۔


سوئی گیس حکام کے مطابق مختلف سلیبز پرٹیرف میں  مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک  اضافہ کیا گیا ہے ، گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سےشروع  ہوگیا ہے۔رواں ماہ  ہی  بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائےجارہے ہیں۔

 سوئی گیس حکام  کا کہنا ہے کہ  نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے اس ماہ کئی گنا زائد بل ادا کریں گے جب کہ نئے بلوں میں 4 اقساط کےبقایاجات بھی وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نئےگیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
 

 خیال رہے کہ سوئی گیس کے ٹیرف میں اضافے سے جس صارف کا بل    871 روپے  تھا  اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار900 روپےہوگیا ہے ۔
 

مصنف کے بارے میں