صدر نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں،شیری رحمان

 صدر نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد :رہنماپیپلزپارٹی سینیٹرشیری رحمان کاکہناہےکہ  صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں بلکہ ابھی بھی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
   

پیپلزپارٹی سینیٹرشیری رحمان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر عارف علویٰ نے پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کو تحریک انصاف کی نظر سے دیکھا ہے۔ بل موصول ہونے سے پہلے ہی وہ ایک انٹرویو میں اس پر اپنا موقف دے چکے تھے۔ لہذا وہ اپنی پارٹی پالیسی کی پیروی کر رہے ہیں، صدر کے آئینی عہدے کی نہیں۔

 سینیٹرشیری رحمان نے لکھا  کہ  صدر کہہ رہے ہیں  کہ یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے؟ساڑھے تین سال وہ صدر ہاؤس کو آرڈیننس فیکٹری کی طرح چلاتے رہے، وہ پارلیمنٹ کے اختیارات سے کیسے واقف ہو سکتے ہیں۔ صدر پارلیمنٹ کو قانون سازی نہ سکھائیں۔ 

مصنف کے بارے میں