وزیراعظم کی آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد

11:44 AM, 8 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک
وزیراعظم کی آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف  نے آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم  شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ حساس ادارے نےشاندار آپریشن کے ذریعےبی این اے کے سربراہ کو گرفتارکیا، یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتاثبوت ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا بی این اے  کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مددملے گی،  بلوچستان میں امن کے نئے دورکا آغازہوگا۔ 

مزیدخبریں