اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آئی ایس آئی کو بی این اے کے بانی کی گرفتاری پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ حساس ادارے نےشاندار آپریشن کے ذریعےبی این اے کے سربراہ کو گرفتارکیا، یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتاثبوت ہے ۔
Heartfelt felicitations to ISI for carrying out a brilliant operation that resulted in the arrest of BNA's founder. This operation speaks of outstanding professionalism of our institutions. The arrest will help suppress militancy in Balochistan & usher in a new era of peace.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2023
وزیر اعظم نے کہا بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مددملے گی، بلوچستان میں امن کے نئے دورکا آغازہوگا۔