اقتدار پر قابض مسخرے سابق وزیر اعظم کیخلاف جعلی مقدمات بناکر پاکستان کا تشخص مسخ کررہے ہیں

10:13 AM, 8 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض مسخروں کو احساس نہیں کہ سابق وزیراعظم کے خلا ف جعلی مقدمات سےیہ  عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مسخ کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پپر اپنے این بیان میں عمران  خان  کا کہنا تھا کہ بلاشبہ  موجودہ حکمران  پاکستان کو دنیا بھر میں مذاق بنا رہے ہیں۔ اسی طرح حکومت کیجانب سےعدالتِ عظمیٰ کو فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے یہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتمادہے۔

انہوں نے لکھا کہ جب  جب حکومت خود سپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو۔ سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں۔ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں