لاہور :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار پر قابض مسخروں کو احساس نہیں کہ سابق وزیراعظم کے خلا ف جعلی مقدمات سےیہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مسخ کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پپر اپنے این بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ موجودہ حکمران پاکستان کو دنیا بھر میں مذاق بنا رہے ہیں۔ اسی طرح حکومت کیجانب سےعدالتِ عظمیٰ کو فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے یہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتمادہے۔
اقتدار پر قابض ان خطرناک مسخروں کو تو احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کیخلاف جعلی مقدمات کے اندراج اور ”ڈرٹی ہیری“ اور ”سائیکوپیتھ“ کی اصطلاحات کے استعمال پر بغاوت کے الزامات کے ذریعے یہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس بُرے طریقے سے مسخ کررہے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2023
انہوں نے لکھا کہ جب جب حکومت خود سپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو۔ سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں۔ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے۔