جدہ :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد قباء کی تاریخ کی سب سے بڑی توسیع شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
سعودی حکام کے مطابق نئی توسیع کے ذریعے مسجد کا مجموعی رقبہ 10 گُنا بڑھ کر 50 ہزار مربع میٹر ہو جائے گا، اور مسجد میں نمازیوں کی گنجائش 66 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
سعودی ولی عہد نے یہ اعلان مدینہ منورہ کے دورے میں مسجد قبا میں نماز ادا کرنے کے موقع پر کیا۔مسجد قبا اسلام کی پہلی مسجد ہے جس کو پیغمبر اسلام نے تعمیر کیا تھا۔