اسلام آباد:قوم سے خطاب سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا انسانوں کو زبردستی کسی کا غلام نہیں بنایاجاسکتا،انسانوں کو تعلیم کےہتھیار سے آراستہ کرکےبہترین انسان بنایاجاسکتاہے،باہرکےممالک میں لوگ اچھائی کے ساتھ اور برائی کیخلاف کھڑےہوتےہیں،لیکن ہمارے ملک میں کرپٹ سیاستدانوں نے اپنی باریوں کے چکر میں اچھائی اور بُرائی کی تمیز ہی ختم کر دی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے وہ قانون کی بالادستی قائم کرے ،زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، جو بھی بڑا آدمی بنتا ہے وہ محنت سے بنتا ہے، ہم مغربی معاشرے کی برائیوں اور اچھائیوں کو نہیں سمجھ سکتے، پاکستان میں برائی کرنے والوں کے ساتھ دوسرےلوگ مل گئے جس سے یہ پھیل گئی،پاکستان میں برائی اور اچھائی میں تمیز کرنےکاشعورنہیں ہے۔
انہوں نے کہا آپ گھٹنوں کے بل چل کر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ،اگر یہ قوم ایک جان ہو گئی تو پھر پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ،گھٹنوں پر چلنےوالے کبھی بڑے آدمی نہیں بنتے،پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے،قوم ابھی عظیم نہیں بنی،عمران خان نے کہا پاکستانی قوم میں پوٹینشل ہے یہ کسی بھی وقت کھڑی ہو جائیگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا پیسے کی پوجا انسان کو انسان نہیں رہنے دیتی ،اگر انسان پیسے کیلئے استعمال ہو جاتا ہے تو وہ کم تر ہو جاتا ہے،پیسے کا بت کسی بھی انسان کو بڑا بننےسے روکتا ہے،انہوں نے کہا اقبال کا شاہین اس وقت بنتا ہے جب وہ لاالہ الااللہ پڑھتا ہے،لاالٰہ الا اللہ انسان کو خوددار انسان بناتا ہے وہ کسی کےآگے نہیں جھکتا۔
وزیر اعظم نے کہا میں نے قوم کو سیدھا راستہ دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی،مغربی دنیا کو اندر اور باہردونوں اطراف سے دیکھا ہے،انہوں نے کہا جس مقصد کیلئے پاکستان بناتھااس مقصدکوحاصل کئےبغیر قوم نہیں بن سکتے،چائنہ کو دیکھ لیں کتنی تیزی سے دنیا میں ترقی کی ہے، وہ ایک قوم بن کر دنیا سے ٹکرا گئے ۔