اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تمام ارکان اسمبلی کو اصل خط بھی دکھایا جائے گا۔ خط کی تحقیقات کے لیے کمیشن بھی قائم کردیا گیا ہے۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ایسٹ انڈیامیں انگریزوں کےساتھ میرجعفرنہ ملتےتووہ یہاں نہ ہوتے۔ تحریک عدم اعتماد بیرونی طاقتوں کی وجہ سے آئی ہے۔ اگراس کے بعد کوئی عدم اعتماد میں جانا چاہتا ہے تو عوام فیصلہ کریں گےکون کہاں کھڑاہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ کل حقیقی دستاویزاور شہادتوں کو اراکین اسمبلی کے سامنے رکھا جائے۔ جتنی شہادتیں ہمارے پاس موجود ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے وہ ملوث ہیں۔ اس سازش کی پشت پر چند بڑے مافیا اور ممالک ہیں۔ جو عدم اعتماد آئی ہے وہ ایک بین الاقوامی سازش کے تحت لائی گئی۔