اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

02:54 PM, 8 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے  پیکا  ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 کو  غیر آئینی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے  اختیارات کے غلط استعمال پر ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کا بھی  حکم دے دیا گیا۔

مزیدخبریں