شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کا مشورہ

شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کا مشورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد  نے   کہا کہ  عمران خان کو کل بھی کہا ہے اور آج بھی کہہ رہا ہوں  کہ استعفیٰ دے دیں، بیرونی طاقتیں پاکستان کی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس کے باہر وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد  نے  میڈیا سے  با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ان چوروں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔عمران خان کو کل بھی کہا ہے اور آج بھی کہا ہے کہ استعفیٰ دیدیں۔ انہوں نے کہا  کہ ملک ان چوروں کے ساتھ نہیں چل سکتا ۔پتاشے والے اور مقصود اب سب پاکستان آئیں گے۔


شیخ رشید نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کی آزادی کو سلب کرنا چاہتی ہیں۔گھڑی  دو گھڑی  کی جیت کا مسلہ نہیں ہر کوئی ایکسپوز ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام کو عمران خان قوم سے خطاب کریں گے، امید ہے اچھے فیصلے آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں