کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سنیئر رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج خطاب کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کر دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان اپنی تمام تر کوششوں میں ناکام رہے ہیں، سپریم کورٹ نے انہیں ہر طرح کے غیر آئینی اور غیر قانونی کاموں سے روک دیا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری جیت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو مسترد کرتے ہوئے غیر آئینی قرار دیا اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد برقرار رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کو بھی دوبارہ بحال کر دیا تھا جبکہ 9 اپریل بروز ہفتہ کو اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم بھی دیا تاکہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو سکے۔