گلوکار اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

12:16 PM, 8 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: گلوکار اسد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے ، ان کے گائے گیت آج بھی سدا بہار کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مرحوم گلوکار اسد امانت علی خان 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا،   انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا  لیکن اسد امانت علی خان نے غزل گائیکی کی بلندیوں کو چھوا اور اپنی شناخت الگ سے منوائی۔انہوں نے والد امانت علی خان کے انتقال کے بعد ان کا گایا ہوا گیت انشا جی اٹھو اب کوچ کرو گایا اور کمال کر دکھایا۔ تاہم انہیں اصل شہرت ‘عمراں لنگھیاں پباں بھار’ سے ملی اور اس کے بعد وہ انتقال تک گائیکی کی دنیا پر چھائے رہے ۔

اسد امانت علی 8 اپریل 2007ء کو 52 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے  لیکن اپنے مداحوں کے دلوں پر آج بھی راج کرتے ہیں۔

مزیدخبریں