اسرائیل : تل ابیب میں فائرنگ سے 2  افراد ہلاک 8  زخمی

10:53 AM, 8 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : اسرائیل کے شہر  تل ابیب میں فائرنگ کے واقعے میں2  افراد ہلاک اور 8  زخمی ہوگئے ہیں۔

 
 
 غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے مصروف ترین علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں  نے  مختلف مقامات پر فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے ، واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہےتاہم تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں