گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونےکا امکان

09:00 AM, 8 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کے آج وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد  مستعفی ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی تبدیلی کے بعد خیبرپختونخوا میں  نیا گورنر کی تعیناتی متوقع ہے تاہم موجودہ گورنر شاہ فرمان مستعفی ہونے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ  آج وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا البتہ بحیثیت گورنر اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہا ہوں۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔


سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا غیر آئینی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے اسمبلی بحال کر دی اور وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو بھی برقرار رکھا ہے جس کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10:30 بجے ہو گا۔

مزیدخبریں