خوشاب ، نامعلوم افراد کی وین پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وین پر سوار خاندان کے لوگ پیشی پر جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے آر پی او سرگودھا کو ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے تا ہم ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔