سنگدل ماں نے باپ کی حمایت پر بیٹی کی جان لے لی

سنگدل ماں نے باپ کی حمایت پر بیٹی کی جان لے لی
سورس: file photo

ممبئی، بھارت میں سنگدل ماں نے باپ کی حمایت کرنے پر بیٹی کو جان سے مار دیا ۔تین سالہ بیٹی کے قتل میں پولیس نے ماں کو گرفتار کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگالورو میں 26 سالہ سنگدل ماں نے شوہر کے ساتھ معمولی جھگڑے کے دوران اپنی 3 سالہ بیٹی کو جان سے ماردیا جب کہ پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سدھا کو حراست میں لے لیا۔

سدھا اور اس کے شوہر کے درمیان ٹی وی پر پروگرام دیکھنے کے حوالے سے معمولی جھگڑا ہوا تھا اس دوران ان کی 3 سالہ بیٹی نے اپنے باپ کی حمایت کی تو ماں کو شدید غصہ آیا اور اگلے دن جب اس کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا تو اس نے اپنی بیٹی کو گلا گھونٹ کر ماردیا۔

 سنگدل ماں  اپنے شوہر کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں سدھا نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک اسٹور پر گئی تھی اور جب وہ بل دینے لائن میں لگی تو پیچھے اس کی بیٹی موجود نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو انہیں سدھا کے بیان پر شک ہوا جس پر  اس سے مزید سوالات کئے  اور آخر کار اس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا چونکہ میری بیٹی مجھ سے زیادہ اپنے باپ کی طرف داری کرتی تھی اور اسے زیادہ پسند کرتی تھی اس لیے میں نے اسے مار دیا۔