سلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہفتے میں ایک دن ویکسی نیشن سینٹرز بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے جمعہ کا دن مختص کر دیا ہے اور اس روز سینٹرز میں صرف ویکسین منتقلی اور دیگر مسائل حل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا تعین کرلیا گیا ہے اور این سی او سی نے جمعہ کے روز ویکسی نیشن سینٹرز میں ہفتہ وار چھٹی کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کے چیف اور ہیلتھ سیکرٹریز کو ہفتہ وار چھٹی سے متعلق این سی او سی کا مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن سینٹرز کی ایک چھٹی سے انتظامیہ اور عملے کو سہولت ہوگی اور انہیں آرام کا موقع ملے گا جبکہ اس روز سینٹرز میں ویکسین منتقلی کے علاوہ دیگر مسائل حل کئے جائیں گے
واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے اپنے ایک اعلان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کے روز بند رہا کریں گے تاہم اب اس چھٹی کو تبدیل کرتے ہوئے جمعہ کا دن مختص کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز جمعہ کو بند رہا کریں گے، این سی او سی کا اعلان
08:40 PM, 8 Apr, 2021