بھارتی فلمساز کی بیٹی نے ماں کی ممتا میں جان گنوادی

07:59 PM, 8 Apr, 2021

ممبئی، بھارتی فلم ساز کی بیٹی نے ماں کی محبت میں جلتی آگ میں کود کر جان دے دی ۔ دونوں ماں بیٹی کی ایک ساتھ موت نے سب کو اشکبار کر دیا ۔ 

بھارتی فلمساز سنتوش گپتا کی اہلیہ دل اورگردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کئی سال سے زیر علاج تھیں ۔چند روز قبل ممبئی کے علاقے اندھیری ڈی این نگر میں اسمیتا نے خود کو کمرے میں بند کر کے آگ لگالی ۔ 

آگ لگنے کے کچھ ہی دیر بعد گھر اسمیتا کی چیخوں سے گونج اٹھا ۔ اسمیتا کی بیٹی سرشٹی نے محسوس کیا کہ اس کی والدہ نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے تو اس نے بھی آگے بڑھ کر جلتی ہوئی ماں کے ساتھ لپٹ گئی ۔ 

واقعہ کے بعد  پڑوسیوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کو  اطلاع دی۔فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور جب نقصانات کا جائزہ لینے اندرپہنچے تو  ماں اور بیٹی بری طرح سے جھلسے ہوئے پڑے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ ماں اور بیٹی نے پیر کی دوپہر اندھیری کے علاقے ڈی این نگر میں اپنے اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر  گھر میں اور خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کو اسمیتا کی قریبی عزیز نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھی، وقت کے ساتھ اُس کا مرض بڑھ رہا تھا جبکہ مناسب علاج کے لیے رقم کا بندوبست بھی نہیں ہوپارہا تھا۔

’اسمیتا کی بیماری کو لے کر اُن کی بیٹی سرشٹی بہت پریشان رہتی تھی جبکہ سنتوش نے کبھی زیادہ دھیان نہیں دیا تھا دونوں ماں بیٹی ایک دوسرے کے دکھ درد کے ساتھی تھے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسمیتا کو مردہ قرار دیا  جبکہ سرشٹی 70 فیصد جل چکی تھی جو ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر بھرت گائیکواڑ نے کہا کہ ہم نے معاملہ میں دو الگ الگ حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی اور اب تحقیقات کررہے ہیں۔

حیران کن طور پر سنتوش گپتا کی جانب سے ابھی تک بیوی اور بیٹی کی موت پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ 

مزیدخبریں