کراچی،پاکستان کی 8 سالہ مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے بھارتی خاتون سے ورلڈ ریکارڈ دوبارہ چھین لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بچی فاطمہ نسیم نے بھارتی خاتون کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔
فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 272 بار ایلبو اسٹرائیک کرکے ریکارڈ قائم کیا، بھارتی فوجی کی اہلیہ کرن کا ریکارڈ 258 ایلبو اسٹرائیک کا تھا۔
فاطمہ نسیم سے قبل یہ اعزاز بھارت کی مارشل آرٹس کھلاڑی کرن اونیال کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 258 ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
واضح رہے کہ فاطمہ نسیم بھارت کی کرن اونیال سے تقریباً 25 سال چھوٹی ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا کارنامہ ریکارڈ بک کی زینت بنا کر انہیں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔
یاد رہے کہ فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو نے65 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔