وزیراعظم کل ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 4000 فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

05:58 PM, 8 Apr, 2021

لاہور،وزیراعظم عمران خان کل ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 4000 فلیٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تین مرلے پر بنے اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈ پر بلوکی انٹر چینج کے قریب ایل ڈی اے سٹی میں 35 ہزار اپارٹمنٹس بنانے کے حکومتی منصوبے پر وزیراعظم عمران خان جمعہ کو پہلے مرحلے میں تین مرلے کے 4000 اپارٹمنٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

نام نکلنے پر 10 فیصد جبکہ بقایا رقم اپارٹمنٹس ملنے کے بعد ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔

وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 2000 اپارٹمنٹس درخواست دہندہ عام افراد کو جبکہ باقی 2000 وفاقی و صوبائی ملازمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ ہوں گے۔

ایس ایم عمران کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مستحق افراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کے خواب کی تعبیر کا وقت آ گیا ہے، اب ڈیرھ سال بعد لوگ اپنے نئے گھروں میں منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں