میرا کو امریکہ چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم 

Meera Trouble In USA

واشنگٹن:پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کو فوری طور پر امریکہ چھوڑنے کا حکم سنا دیا گیا ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو امریکی میڈیکل سنٹر میں ڈاکٹروں کے ساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویہ اپنانے پر پاگل خانے داخل کروا دیا گیا تھا .

یاد رہے اداکارہ میرا پچھلے ایک ہفتے سے  امریکہ میں معروف پاکستان بزنس مین راجہ خالد پرویز کے ہاں مقیم ہیں اور انہوں نے ہی ان کی کرونا ویکسین کا انتظام کیا تھا ۔

اداکارہ میرا روٹین کے چیک اپ کیلئے میڈیکل سنٹر گئیں جہاں پر انہوں نے ڈاکٹرز سے پروٹوکول کے ساتھ چیک اپ کیلئے اصرا ر کیا ،اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی نمبر ون ہیروئن ہوں اور حکومتی پارٹی تحریک انصاف کی طرف مجھے الیکشن لڑنے کیلئے بھی آفر کی گئی ،لیکن آپ مجھے پہچان ہی نہیں رہے ۔

اداکارہ میرا نے اس موقع توہین آمیز رویہ اختیار کیا جس پر ڈاکٹر نے میڈیکل ٹیم کو طلب کیا اور چیک اپ کے بعد انہیں میڈیکل سنٹر بھجوا دیا گیا ۔

اس ساری صورتحال پاکستان کے معروف بزنس مین راجہ پرویز نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے بیٹے کیپٹن نوید کو معاملہ کو رفع دفع کروانے کیلئے بھیجا ،میڈیکل سنٹر پہنچنے پر کیپٹن نوید نے 50ہزار ڈالر کی ضمانت دیکر میرا کی وہاں سے جان چھڑائی ۔

یاد رہے کہ میڈیکل سنٹر سے میرا کو اس شرط پر ڈسچارج کیا گیا کہ وہ  فوری طور پر امریکہ چھوڑ دینگی ،جس کے بعد کیپٹن نوید نے میرا کے امریکہ چھوڑنے کیلئے سفری دستاویزات تیار کروائے ،ذرائع کے مطابق اب میرا امریکہ سے دبئی جانے کی تیاریوں میں ہیں ۔